دنیا کے 100 بااثر افراد میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجری وال سرفہرست

نریندر مودی دوسرے اور پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی 13 ویں نمبر پر ہیں


INP April 25, 2014
نریندر مودی دوسرے اور پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی 13 ویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ہفتہ وار جرید ے ٹائم میگزین ریڈرزپول میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال دنیا کے سب سے بااثر افراد میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ نریندر مودی کا نمبر دوسرا ہے۔

پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی 13 ویں نمبر پر ہیں۔امریکی جریدے کی جاری کردہ سالانہ فہرست کے مطابق کیٹی پیری تیسرے ،جسٹن بلبرچوتھے،لاورنے کوکس 5ویں،ریحنانہ چھٹے ،بینڈیکٹ کمبربیچ 7ویں نمبر پر رہے ۔