مذاکرات سے ہی امن قائم ہوگا مگر حکومتی حکمت عملی درست نہیں فضل الرحمن

ہمیں ہر صورت ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے عالمی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا۔


INP April 25, 2014
ہمیں ہر صورت ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے عالمی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا۔امیر جے یو آئی(ف) فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں ہر صورت ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے عالمی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا۔

مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں امن وامان کا قیام ممکن ہے تاہم موجودہ حکومتی حکمت عملی سے مسئلہ نہیں ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان پر یقین رکھتے ہیں، جمہوری عمل سے وابستہ ہیں اور چپے چپے پر آئین اور قانون کی عملداری چاہتے ہیں۔