’’اف یہ کڑیاں‘‘ کی ریہرسل کے دوران سیمی پر انعامات کی بارش

تھیٹر مالک اور ڈرامہ پروڈیوسر نے فلم میں بھی سائن کرنے کی یقین دہانی کرادی


Showbiz Reporter April 26, 2014
اسٹیج ڈرامہ ’’اف یہ کڑیاں‘‘ کے فنکار شالیمار تھیٹر میں اسکرپٹ کے ساتھ موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

اسٹیج ڈرامہ '' اف یہ کڑیاں'' کی ریہرسل کے دوران عمدہ پرفارمنس پر اداکارہ سیمی خان پر انعامات کی بارش ہوگئی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تھیٹر مالک اور ڈرامہ پروڈیوسر راجا شہزاد اور فلمساز جونی ملک نے نقد انعام کے ساتھ مستقبل میں فلم میں بھی سائن کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ''اف یہ کڑیاں'' کی کاسٹ میں اسکرپٹ دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ نگار چوہدری، سیمی خان، انمول بھٹی، عقیل حیدر، سرفراز وکی، ندیم برال اور عابدہ بیگ کو فلمساز غفور بٹ، راجا شہزاد قمر، ندیم پہلوان، جونی ملک اورقیصرثنا اللہ خان نے اسکرپٹ دیے۔

واضح رہے کہ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق، رائٹر ڈاکٹر اجمل اور ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ اسکرپٹ کے بعد ڈرامے کی جونہی ریہرسل شروع ہوئی تو سیمی خان نے ایک گیت پر اپنی خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے سراہا گیا۔ دوسری جانب اداکارہ نگار چوہدری نے بھی عمدہ پرفارمنس پیش کی جس پر شرکاء نے بھرپور داد دی۔

مقبول خبریں