ریما نے شادی کے بعد اداکاری سے رٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیمرے کے پیچھے رہ کر نئے ٹیلنٹ کو کام کے بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہوں، ریما


Showbiz Reporter April 26, 2014
کیمرے کے پیچھے رہ کر نئے ٹیلنٹ کو کام کے بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہوں، ریما فوٹو: فائل

اداکارہ ریما نے شادی کے بعد اداکاری سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کیمرے کے پیچھے رہ کر نوجوان فنکاروں کو متعارف کروائیں گی۔

یہ اعلان ریما نے گزشتہ روزمعروف ڈریس ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کی نئی بوتیک کی لانچنگ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔ ریما نے کہا کہ آئندہ سلور اسکرین پرآنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں اب کیمرے کے پیچھے رہ کر نئے ٹیلنٹ کو کام کے بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے اپنے کیرئیرمیں بہترین اننگز کھیلی ہے۔ اگرمجھے کوئی بہت ہی زیادہ اچھا کردار کبھی آفر ہوا توشاید اس میں اداکاری کے جوہردکھاؤں لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اب میرا زیادہ فوکس ڈائریکشن اورپروڈکشن کی جانب ہے۔

مقبول خبریں