سارہ رضا نے اپنے استاد کی بنائی دھن کو ریکارڈ کرنے کے بعد وڈیو پر کام شروع کر دیا

میوزک پروگراموں میں مصروفیت کی وجہ سے شوٹنگ شیڈول کو حتمی شکل دینے میں دقت ہو رہی ہے۔گلوکارہ


Showbiz Reporter April 27, 2014
میوزک پروگراموں میں مصروفیت کی وجہ سے شوٹنگ شیڈول کو حتمی شکل دینے میں دقت ہو رہی ہے۔گلوکارہ ۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ سارہ رضا خان نے موسیقی کے شعبے میں اپنے استاد کی بنائی دھن کو ریکارڈ کرنے کے بعد ویڈیو پر کام شروع کر دیا۔

گیت کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی تھی اور اس کا ویڈیو مکمل ہوتے ہی تمام میوزک چینلزسے آن ائیر کیا جائیگا۔ سارہ رضا نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ میرے استاد عبدالرئوف نے ایک خوبصورت دھن ترتیب دی تھی جس کو میں نے مقامی اسٹوڈیو میں فوری ریکارڈ کیا اور اب اس گیت کی ویڈیو بنانے پرکام جاری ہے، لیکن میوزک پروگراموں میں مصروفیت کیوجہ سے شوٹنگ شیڈول کو حتمی شکل دینے میں دقت ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں