- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
- کندھ کوٹ؛ گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان

83 فیصد سگریٹ بغیر ٹریک، ٹریس کے فروخت، اسمگلنگ میں 33فیصد اضافہ، رپورٹ۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: سگریٹس کے شعبے میں ٹیکس چوری کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 240 ارب نقصان ہورہا ہے۔
رواں سال فروری میں سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد غیر قانونی سگریٹس کا شیئر 48 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ دو ارب سے زائد سگریٹ پیکٹس پر ٹیکس چوری ہورہی ہے، یہ انکشاف غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے ایپساس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
سگریٹس کے شعبے میں ٹیکس چوری کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 240 ارب نقصان ہورہا ہے۔ ٹیکس وصولی ٹارگٹ حصول میں کمی کی اہم وجہ غیر قانونی سگریٹ برانڈزکی فروخت میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت 83 فیصد سگریٹ بغیر ٹریک اینڈ ٹریس کے فروخت ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ ٹیکس اضافہ، حکومت کو200 ارب روپے وصولی کی توقع
ایپساس نے کراچی، لاہور، بہاولپور اور سکھر، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، پشاور سمیت پاکستان بھر کے ریٹیل آئوٹ لیٹس سروے کے بعد رپورٹ جاری کی۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اس بے مثال اضافے کے بعد پاکستان ٹوبیکوکمپنی نے تقریباً 8.73 فیصد مارکیٹ شیئرکھو دیا جو49.73 فیصد سے کم ہوکر 41.00 فیصدہوگیا جبکہ فلپ مورس نے 2.18 فیصد شیئرکھویا۔
دوسری جانب3 ماہ کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے مارکیٹ شیئر میں 11 فیصد سے زیادہ جبکہ سگریٹ کی غیر قانونی پیداوار اور سمگلنگ میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔