سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے منسلک نیمار بھی کلب سے علیحدگی کے خواہشمند ہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک June 13, 2023
پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے منسلک نیمار بھی کلب سے علیحدگی کے خواہشمند ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی فٹبال کلب الہلال نے برازیل کے اسٹار فٹبالر اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹرائیکر نیمار جونئیر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے رابطے بڑھا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے فٹبالر نیمار جونئیر پیرس میں الہلال کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں، وہ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کے دستخط حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ منسلک نیمار کلب سے علیحدگی کے خواہشمند ہیں تاہم انہیں سعودی کلب سے بڑی پیشکش کے منتظر ہیں۔

الہلال کلب کو رواں مہینے کے آغاز میں توقع تھی کہ لیونل میسی سائن کرلیں گے لیکن اسٹار فٹبالر نے امریکی کلب کو ترجیع دی اور انٹرمیامی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ سعودی کلب کی انتظامیہ پرو لیگ میں مقابلے کو زیادہ سنسنی خیز بنانے کیلئے کریم بینزیما کے بعد ایک اور بڑا نام حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ رونالڈو کی النصر کو ٹکر دی جاسکے۔

مزید پڑھیں: کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

حال ہی میں الہلال کلب نے کریم بینزیما سے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے جبکہ فرانسیسی کھلاڑی اینگولو کانٹے سے بھی بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی مڈفیلڈر سعودی لیگ میں شرکت کیلئے کتنے ملین یورو لیں گے؟

دوسری جانب نیمار جونئیر کا پیرس سینٹ جرمن سے معاہدہ 2025 میں اختتام پذیر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں