فرانسیسی مڈفیلڈر سعودی لیگ میں شرکت کیلئے کتنے ملین یورو لیں گے؟

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
اینگولو کانٹے کا سعودی کلب الاتحاد سے معاہدہ تعطل کا شکار (فوٹو: فائل)

اینگولو کانٹے کا سعودی کلب الاتحاد سے معاہدہ تعطل کا شکار (فوٹو: فائل)

فرانسیسی کھلاڑی اینگولو کانٹے کا انجری کے باعث سعودی کلب الاتحاد سے معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق عالمی چیمپئین فرانس کے مڈفیلڈر اینگولو کانٹے نے چیلسی کو خیرباد کہنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے الاتحاد کلب سے سعودی پرو لیگ میں شرکت کیلئے 86 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 26 ارب 11 کروڑ) میں فی سیزن کھیلنے کا معاہدہ انجری کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

32 سالہ فرانسیسی کھلاڑی چیلسی کو پریمیئر لیگ سیزن کے دوران 6 ماہ تک ہیمسٹرنگ کی دشواری کیساتھ نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

الاتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینگولو کانٹے ایک پابند معاہدے پت دستخط کیے ہیں لیکن کلب حتمی معاہدہے پر اتفاق کرنے سے قبل طبی ٹیسٹ کے نتائج کی جانچ کررہا ہے۔

قبل ازیں الاتحاد کلب نے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سے معاہدے کے بعد تصاویر شیئر کی تھیں، اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی

اگر اینگولو کانٹے کی میڈیکل رپورٹس صحیح آتی ہیں تو وہ جلد سعودی کلب کو جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ کانٹے چیلسی کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر بات چیت کر رہے تھے تاہم مارچ کے آخر میں مذاکرات رک گئے، جس کے مطلب ہے کہ وہ کلب چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔