قائمہ کمیٹی نے 19 حج کمپنیوں کو کوٹا جاری کرنے سے روک دیا

کمپنی مالکان کو بھی آئندہ اجلاس میں بلایاجائے،وزارت مذہبی امور کو سفارش


Numainda Express April 30, 2014
کمیٹی خود ہر کمپنی کا جائزہ لیکر سفارشات دیگی، آئندہ اجلاس20مئی کوطلب۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے مذہبی امورنے وزارت کو رواںسال حج کے لیے متنازعہ 19 حج کمپنیوں کو حج کوٹاجاری کرنے سے روک دیا ہے۔

جبکہ کمیٹی نے اپنے آئندہ اجلاس میں ان 19حج کمپنیوں کے مالکان کو بھی وضاحت کے لیے طلب کرلیا جنھوں نے وزارت کے حکام کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے باعث گزشتہ سال کوٹاحاصل کیا تھا۔ سب کمیٹی کا اجلاس منگل کوکنوینر عمران شاہ کی زیرصدارت ہواجس میں سیکریٹری مذہبی امورنے 19حج کمپنیوں کوکوٹا الاٹ کرنے کے بارے میں کمیٹی کے اعتراضات پروزارت کاموقف اوررپورٹ پیش کی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔