بیجنگ میں دوسرے روز بھی جاپانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

جاپان کی جانب سے مشرقی بحیرہ چین میں متنازع جزیروں کو خریدنے کے اعلان پر تنازع بڑھا۔


AFP September 17, 2012
جاپان کی جانب سے مشرقی بحیرہ چین میں متنازع جزیروں کو خریدنے کے اعلان پر تنازع بڑھا, فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: چین میں سینکڑوں مظاہرین اتوارکو دوسرے روز بھی بیجنگ میں جاپان کے سفارتخانے کے باہر جمع ہوئے۔

اس سے ایک روز قبل جاپان اور چین کے درمیان علاقائی تنازعے میں شدت آنے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی، ہجوم نے چینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ علاقائی تنازعہ گزشتہ ہفتے اس وقت بڑھ گیا تھا جب جاپان نے اعلان کیا کہ اس نے مشرقی بحیرہ چین میں ان جزیروں کو خرید لیا ہے جبکہ چین اس پر دعوی کررہا ہے اور اسے دیویو کے نام سے یاد کرتے ہیں اتوار کو ہونے والا یہ تازہ احتجاج ایسے موقع پر کیا گیا ہے