ہلیری کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کو فون

اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، سعودی وزیرخارجہ نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی۔


APP September 17, 2012
اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، سعودی وزیرخارجہ نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی، فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو آپریشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرخارجہ نے اس موقع پر گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین مکالمے کا آغاز کیا ہے۔ جن کے رہنماء اصولوں میں ایک دوسرے کے مذاہب کااحترام شامل ہے۔

مقبول خبریں