نریندر مودی جلاد ہے کچھ بھی کر لے ہمیں فرق نہیں پڑتا لالو پرساد

پاسوان نے مودی کے ساتھ شامل ہو کرخود کوسیاسی طورپر تباہ کرلیا ہے۔ لالوپرساد


INP May 01, 2014
پاسوان نے مودی کے ساتھ شامل ہو کرخود کوسیاسی طورپر تباہ کرلیا ہے۔ لالوپرساد۔ فوٹو: فائل

راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) کے سربراہ لالوپرساد یادو نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوارنریندر مودی کوجلاد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مودی کچھ بھی کرلے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پاسوان نے مودی کے ساتھ شامل ہو کرخود کوسیاسی طورپر تباہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق پٹنہ ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے لالوپرساد نے کہا کہ جلادکہاں جاتاہے، کہاں آتا ہے اورکیا کرتاہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھوں نے کہاکہ مجھے لوک جنشکتی پارٹی کے صدررام ولاس پاسوان اوردوسرے لوگوں کے گجرات کے وزیراعلی کے ساتھ جانے پرافسوس ہے۔ پاسوان نے کہا تھاکہ ہم ایک مسلمان کوبہار کا وزیراعلی بنائیں گے، وہ جلادمودی کے ساتھ چلاگیا اورخود کوسیاسی طورپر تباہ کرلیا۔