’’سندھیوں کو چور کیوں کہا‘‘ پی پی نے عابد شیر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کر ادی

آئیسکو ہیڈ آفس میں29 اپریل کوپریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی نے نامناسب اور اشتعال انگیز زبان استعمال کیے،تحریک


Numainda Express May 01, 2014
آئیسکو ہیڈ آفس میں29 اپریل کوپریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی نے نامناسب اور اشتعال انگیز زبان استعمال کیے،تحریک۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کیخلاف ان کے مبینہ قابل اعتراض بیانات پرتحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

تحریک میں کہاگیاکہ آئیسکو ہیڈ آفس میں29 اپریل کوپریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی نے نامناسب اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سمیت سندھ کے تمام لوگوں کو بجلی چورکہا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنا ووٹ بینک بچانے کیلیے عوام کو بجلی چوری کیلیے کہتے ہیں۔ یہ بیان معزز ارکان پارلیمنٹ اور سندھ کے عوام کی توہین ہے، اس لیے یہ استحقاق کی تحریک متعلقہ کمیٹی کو بھجوائی جائے۔