چینی شہر ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری شہری حیران

48 سال بعد مئی میں ہونے والی غیرمتوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا


INP May 05, 2014
48 سال بعد مئی میں ہونے والی غیرمتوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل

چین کے شہر ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری نے شہریوں کو حیران کردیا۔ مئی میں ہونے والی یہ برفباری نے گرمی میں سردی کے مزے کرا دیے۔

چین کے شمال مشرقی شہر ہربن کے باسی جب ابر رحمت برسنے کے ساتھ برفباری بھی شروع ہوگئی اور درخت، گاڑیاں اور گھر 2 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گئے۔ ماہ مئی میں 48 سال بعد ہونے والی اس غیر متوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔