- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں تعمیراتی سامان کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ

مقصد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، رسالپور میں EPZs کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز (EPZs) میں پاکستانی کرنسی میں تعمیراتی سامان کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد خاص طور پر شمالی علاقوں میں EPZs کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے EPZs رولز 1981 اور EPZs (کنٹرول آف انٹری اینڈ ایگزٹ آف پرسنز اینڈ گڈز) ریگولیشنز 1994 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جو کہ رسمی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ایکسپورٹ، ریمی ٹینس اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا اعتراف
یہ ترامیم شمالی علاقوں گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور رسالپور کے EPZs میں سرمایہ کاروں کو غیر ملکی کرنسی کی بجائے مقامی کرنسی میں ٹیرف ایریا سے تعمیراتی سامان درآمد کرنے کے قابل بنائے گی، اس سے انہیں زرمبادلہ کی بچت اور مقامی صنعت کو سپورٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ ترامیم سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی درخواست پر وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی، تاہم اسٹیٹ بینک نے اس تجویز کی مخالفت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔