کرینہ کپور اور الیانا ڈی کروز سہیلیاں بن گئیں

دونوں کی دوستی فلم ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی، فلم میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان الیانا کے ہیرو ہوں گے۔


APP May 07, 2014
دونوں کی دوستی فلم ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی، فلم میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان الیانا کے ہیرو ہوں گے۔ فوٹو : فائل

ABOTTABAD: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز اچھی سہیلیاں بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور جن کی بالی ووڈ انڈسٹری میں کم ہی اداکارائیں دوست ہیں۔ کرینہ جو اکثر یہ کہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ انڈسٹری میں دوستیاں بنانے نہیں آئی ہیں اب ان کی اداکارہ الیانا کے ساتھ کافی گہری دوستی ہوگئی ہے، دونوں کی دوستی فلم ''ہیپی اینڈنگ'' کے سیٹ پر ہوئی، فلم میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان الیانا کے ہیرو ہوں گے۔

کرینہ فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ الیانا نے آن لائن انٹاگرام پر اپنی اور کرینہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔