رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں

رونالڈو نے ہیڈر پر گولز کا گذشتہ دنوں عالمی ریکارڈ بنایا تھا


Sports Desk August 04, 2023
رونالڈو نے ہیڈر پر گولز کا گذشتہ دنوں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ فوٹو: نیٹ

تحقیق کے مطابق فٹبال اسٹار رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف چیسٹر کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو دوران میچ کسی ایوریج باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈ؛ میسی نے رونالڈو کو پھر پیچھے چھوڑ دیا

یاد رہے کہ رونالڈو نے ہیڈر پر گولز کا گذشتہ دنوں عالمی ریکارڈ بنایا تھا، انھوں نے النصرکلب کی جانب سے سعودی پرو لیگ میں موناسٹر کے خلاف 74 ویں منٹ میں اپنے ٹریڈ مارک ہیڈر پر گیند کو جال میں پہنچایا، یہ ان کے کیریئر کا اس انداز سے کیا جانے والا 145 واں گول تھا، اس طرح انھوں نے جرمن اسٹرائیکر گیرڈ ملر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے