- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
پاکستان رواں برس ٹی10 لیگ کے انعقاد کا خواہاں

مصروف شیڈول چیلنج بنے گا، کچھ عرصے میں تفصیلات اور لوگو کے اجرا کا امکان۔ فوٹو : فائل
کراچی: پاکستان رواں برس ہی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد کا خواہاں ہے البتہ مصروف شیڈول چیلنج بنے گا۔
60 بالز پر مشتمل ٹی 10کرکٹ کی پہلی لیگ دسمبر 2017میں یو اے ای میں منعقد ہوئی تھی،بعد میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی اس میں دلچسپی دکھائی، گذشتہ دنوں زمبابوے کرکٹ نے مختصر طرز کے میچز پر مشتمل ایونٹ کا انعقاد کیا تھا، اب پاکستان بھی ٹی 10لیگ کرانے کیلیے کوشاں ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اس کااعلان بھی کر چکے ہیں، اس حوالے سے رابطے پر ایک بورڈ آفیشل نے کہا کہ کھیل میں اب جدت آتی جا رہی ہے،ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہوگا،ٹی ٹین لیگ آئندہ چند برسوں میں مزید مقبولیت حاصل کر سکتی ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرز کے ایونٹ کا انعقاد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایس ٹی10 لیگ؛ پاکستان کے 10 کرکٹرز ٹورنامنٹ میں رنگ جمائیں گے
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے،اب پی سی بی ٹی ٹین لیگ شروع کرنا چاہتا ہے، ذکا اشرف کی خواہش ہے کہ جلد ہی انعقاد کر لیا جائے، اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو رواں برس ہی پہلا ایڈیشن منعقد کر لیں گے، البتہ مصروف شیڈول سے کوئی ونڈو نکالنا بھی بڑا چیلنج ثابت ہوگا،اس لیگ کے لیے الگ فرنچائزز فروخت کی جائیں گی،
بورڈ سے کئی افراد نے رابطہ بھی کیا ہے کہ جب کبھی کوئی ایسا ایونٹ شروع کریں تو ہمیں ضرور بتائیں، کچھ عرصے بعد ایک تقریب میں ٹی10 لیگ کی تفصیلات کا اعلان اورلوگو کا بھی اجرا کر دیا جائے گا،حکام کی کوشش ہوگی کہ فرنچائز خریدنے والوں کو ویمن ٹیمیں بنانے پر بھی قائل کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔