- پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فول دینے سے انکار کردیا
- کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں گے، خالد مقبول صدیقی
- نگران وزیراعلی پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
ورلڈکپ؛ کامران اکمل کو پاک بھارت فائنل کی توقع

ایشیا کپ میں فتح سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ فوٹو: پی سی بی
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں فتح کا اچھا موقع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ میں فتح سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کنڈیشنز اور پچز کو دیکھتے ہوئے اچھا کمبی نیشن بنانے میں بھی مدد ملے گی،ہمیں فاسٹ و اسپن بولنگ اور بیٹنگ میں مستحکم لائن اپ میسر ہے، متوازن ٹیم بن چکی،ورلڈکپ بھارت میں ہوگا، کنڈیشنزکو دیکھتے ہوئے پاکستان کیلیے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہمارے بیشتر کرکٹرز پہلی بار پڑوسی ملک میں کھیل رہے ہوں گے،،مکی آرتھر، بابر اعظم اور نئے چیف سلیکٹر کا ایک پیج پر ہوکر فیصلے کرنا اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو ڈر کر نہیں دلیری سے کھیلنا ہوگا،ایشیا کپ میں ہی حریفوں پر حاوی ہونا پڑے گا، 270کا اسکور ذہن میں رکھ کر میچز نہیں جیت سکتے،وہاں ہائی اسکورننگ میچ ہوں گے، ہمیں 325سے 350 تک کا مجموعہ حاصل کرنا ہوگا۔ میرا تجربہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان
کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی بولرز کو ریورس سوئنگ سے بھی خاصی مدد مل سکتی ہے،شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ دستیاب ہیں، شاداب خان اور محمد نواز سمیت اسپنرز بھی موجود ہوں گے، ٹیم کو درست کمبی نیشن سے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں رضوان کے ساتھ سرفراز کو بھی رکھنا چاہیے
کامران اکمل نے کہا کہ ماضی میں سرفراز احمد زبردست پرفارم کرتے رہے، پھر کسی اور وجہ سے انھیں باہر کیا گیا، نہ صرف وکٹ کیپر بیٹر بلکہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی،محمد رضوان کو موقع ملا تو انھوں نے بھی تینوں فارمیٹس میں زبردست پرفارم کیا، ان کے بغیر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کمبی نیشن نہیں بن سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ وریندر سہواگ نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
ایک روزہ کرکٹ میں وہ فخرزمان، امام الحق اور بابر اعظم کے بعد مڈل آرڈر کی ضرورت پوری کرتے ہیں، ریڈ بال میں محمد رضوان سے پرفارمنس نہیں ہوئی تو سرفراز کو کھیلنے کا موقع ملا،کوئی کھلاڑی ایک فارمیٹ میں کارکردگی نہیں دکھا پاتا تو بعض اوقات دوسری طرز کے میچز میں بھی دباؤ آجاتا ہے، رضوان کو چاہیے کہ بڑے دل کے ساتھ کھیلیں،وہ زبردست کھلاڑی ہیں،ورلڈکپ میں بھی میچور بیٹرز کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔
نئے کھلاڑیوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ محمد حارث اچھے وکٹ کیپر ہیں، روحیل نذیر نے بھی عمدہ پرفارم کیا،حسیب اللہ کو کیپنگ میں بہتری لانے کیلیے کام کرنا ہوگا،ورلڈکپ میں تجربے کی ضرورت ہوگی، دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر سرفراز احمد کو ساتھ لے کر جانا چاہیے، خدانخواستہ محمد رضوان کو انجری ہوئی تو ایسا کیپر ہونا چاہیے جو مڈل آرڈر میں بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بھی بناسکے، جونیئرز کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ اور غیر ملکی ٹورز میں کھیل کر تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔