- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
ٹیم مینجمنٹ کے سر پر لٹکتی تلوار ہٹ گئی

اینڈریو پیوٹک بیٹنگ،مورکل بولنگ میں ہیڈ کوچ بریڈبرن کے معاون، منیجر ریحان الحق بھی ساتھ رہیں گے۔ فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے سر پر لٹکتی تلوار ہٹ گئی جب کہ میگا ایونٹس کے پیش نظر پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا مشورہ مان کر کسی چھیڑ چھاڑ سے گریز کیا۔
ذکا اشرف نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی کمان سنبھالی تو امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ تبدیلیوں کی لہر چلی تو غیر ملکی کوچز بھی جگہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے، البتہ بورڈ کے سربراہ نے عجلت میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ مصباح الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کردیا جس نے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
قومی ٹیم سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوئی، بالآخر ایشیا کپ اور ورلڈکپ سمیت اہم ترین مصروفیات ہونے کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ میں کوئی چھیڑ چھیڑ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذکا اشرف نے بھی گذشتہ دنوں اس کا عندیہ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کوچز کا مستقبل، فیصلہ کرکٹ کمیٹی کرے گی
غیر ملکی کوچز اور معاون اسٹاف کے سر پر لٹکتی تلوار بالآخر ہٹ گئی، توقعات کے برعکس منیجر کو تبدیل کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، البتہ ماہر نفسیات مقبول بابری کا تقرر کردیا گیا۔
پی سی بی نے گزشتہ روز افغانستان سے ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کیلیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا، مکی آرتھر ڈائریکٹر، گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے، آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ کے طور پرساتھ جائیں گے۔
ڈریکس سائمن کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر، طلحٰہ اعجاز اینالسٹ، ریحان الحق منیجر، احسن افتخار میڈیا منیجر، لیفٹیننٹ کرنل(ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے،کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات مقبول احمد بابری کی خدمات بھی میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرانٹ بریڈ برن 2 سال کیلئے قومی ٹیم کے کوچ مقرر
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم افغانستان سے ون ڈے سیریز کے 2میچز ہمبنٹوٹا میں 22 اور 24 اگست کو کھیلے گی، تیسرا اور آخری مقابلہ 26 تاریخ کو کولمبو میں ہوگا۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہونا ہے،4مقابلے پاکستانی گراؤنڈز دیگر 9 سری لنکا میں ہوں گے، ملتان اور لاہور میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کا کام شروع ہوچکا،میدانوں کی حالت سنوارنے اور پچز کی تیاری کیلیے بھی عملہ سرگرم ہے، ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کو شروع ہوگی،پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔
76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہو گا،ٹکٹس pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گی،ملتان اور لاہور کے ہاسپٹیلٹی باکسز بھی فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے،ایشیا کپ کے سری لنکا میں میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔