ورلڈکپ سے قبل نسیم شاہ لنکن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 16 اگست 2023
پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، ذرائع ۔ فوٹو: ایس ایل سی

پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، ذرائع ۔ فوٹو: ایس ایل سی

لاہور: نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے آؤٹ کرنے کے بعد گرباز پر جملہ کس دیا

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار نہیں،وہ احتیاط کے طور پر آرام کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔