بالی ووڈ میں اسٹار بننے کا کوئی فارمولا نہیں دپیکا پڈوکون

اسٹارڈم جذبے سے آتا ہے،غیر فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باعث ہر روز سیکھ رہی ہوں، دپیکا پڈوکون


APP May 10, 2014
اسٹارڈم جذبے سے آتا ہے،غیر فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باعث ہر روز سیکھ رہی ہوں، دپیکا پڈوکون فوٹو: فائل

اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اسٹار بننے کا کوئی متعین فارمولا نہیں ہے۔

میں ابھی تک سیکھ رہی ہوں۔ میرا تعلق غیر فلمی خاندان سے ہے اس لیے میرے لیے ہر دن ایک نئی چیز سیکھنے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اسٹارڈم جذبے سے آتا ہے۔ اگر آپ اپنے لیے جو کچھ کررہے ہیں اس کے لیے جذبہ و تحریک رکھتے ہیں تو کامیاب ہوں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک کامیابی یہ نہیں کہ وہ بہت مشہور ہوگئی ہے بالکل اصل کامیابی یہ ہے کہ لوگ آپ کے رول کو پسند کریں اور اس بات کی تعریف کریں کہ آپ نے اپنی کردار نگاری کتنی اعلیٰ کی ہے۔