لتا منگیشکر کی صوفیانہ کلام پر مشتمل پہلی البم جلد جاری ہوگی

بھتیجے بیج ناتھ نے میرے ساتھ گیت بھی گایا ہے، البم کا کریڈٹ اسے دیتی ہوں، لتا منگیشکر


INP May 10, 2014
بھتیجے بیج ناتھ نے میرے ساتھ گیت بھی گایا ہے، البم کاکریڈٹ اسے دیتی ہوں، لتا منگیشکر فوٹو: فائل

لتا منگیشکر عمر کی 84 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن کام کے حوالے سے ان کی سنجیدگی اور لگن ابھی تک برقرار ہے۔

انڈو ایشین نیوز سروس کی ایک رپورٹ میں لتا کے پرستاروں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ ان کی صوفیانہ کلام پر مشتمل پہلی البم ''یاربا'' جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ لتا منگیشکر نے اس البم کا سارا کریڈٹ اپنے بھتیجے بیج ناتھ کو دیا ہے اور کہا ہے کہ بیج ناتھ نے البم ''یاربا'' کی تیاری میں بہت ساتھ دیا اور اس نے نا صرف اس البم کے کئی گانے کمپوز کیے ہیں بلکہ میرے ساتھ ایک گانا بھی گایا ہے۔