کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کے اعزازمیں تقریب عدیل برکی کی پرفارمنس

س سلسلے میں ’ پلاک ‘ میں قائم کیفے ٹیریا کو ادبی ، ثقافتی اور صحافتی سر گرمیوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔


Showbiz Reporter September 18, 2012
س سلسلے میں ’ پلاک ‘ میں قائم کیفے ٹیریا کو ادبی ، ثقافتی اور صحافتی سر گرمیوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کے دوران عدیل برکی نے عمدہ پرفارم کیا ۔

اس موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچرادیبوں ، شاعروں اور صحافیوں کو پروموٹ کرنے کے لیے کیفے ٹیریا میں مراعات دے گا۔

اس سلسلے میں ' پلاک ' میں قائم کیفے ٹیریا کو ادبی ، ثقافتی اور صحافتی سر گرمیوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر شوبز صحافی طاہر بخاری، ٹھاکرلاہوری ، خالد ابراہیم ، ندیم سلیمی ، حسن عباس زیدی شجرالدین، اے آر گل ، جاوید یوسف ، قیصر افتخار، وقار اشرف اورمحمد نصیرسمیت دیگرشریک تھے۔ عیدملن پارٹی میں جہاں لذیزپکوان سے تواضع کی گئی وہیں معروف گلوکار عدیل برکی نے اپنی نئی آڈیوالبم کے گیت بھی سنائے۔

مقبول خبریں