بگ بیش؛ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کی خدمات حاصل

اسپورٹس ڈیسک  پير 4 ستمبر 2023
لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے ایک اور پیسر زمان خان کا معاہدہ سڈنی تھنڈر سے ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے ایک اور پیسر زمان خان کا معاہدہ سڈنی تھنڈر سے ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

میلبورن: مینز بگ بیش لیگ سیزن 13کے لیے 3 پاکستانی کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز سے معاہدے ہوگئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر میلبورن اسٹارز میں واپسی کریں گے، اسامہ میر کی خدمات بھی اسٹارز نے حاصل کرلیں، لیگ اسپنر پیسرحارث کے ساتھی بنیں گے، انھیں پہلی بار بگ بیش میں شرکت کا موقع میسر آئیگا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش؛ پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد قسمت آزمائے گی

لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے ایک اور پیسر زمان خان کا معاہدہ سڈنی تھنڈر سے ہوا ہے، دوسری جانب کوئنٹن ڈی کاک بھی بگ بیش میں ڈیبیو کریں گے، ان کی خدمات میلبورن رینیگیڈز نے حاصل کی ہیں، ہیری بروک اور زیک کریولی کو نئے کلبز مل گئے۔

افغان اسپنر راشد خان کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے برقرار رکھا ہے۔ بروک کا معاہدہ میلبورن اسٹارز جبکہ کریولی ہوبارٹ ہوریکنز کی جرسی زیب تن کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔