
کولمبو میں نو ستمبر سے سپرفور مرحلے کا آغاز ہونا ہےتاہم ان دنوں کولمبو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سترہ ستمبر تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو کی جگہ ہمبنٹوٹا اور کینڈی ہی متبادل وینو ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان
لاجسٹک مسائل کی وجہ سے دمبولا کے وینو کو پہلے ہی مسترد کیاجاچکاہے۔ ایشین کرکٹ کونسل حکام اور سری لنکن بورڈ آفیشل کے ساتھ براڈ کاسٹرز سے بھی میچز کی منتقلی پر بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ: پی سی بی کا دوسرے مرحلے کے میچز کی کولمبو سے منتقلی پر تحفظات
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت اور لاجسٹک مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حمتی نتیجہ پر پہنچا جائے گا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو پاکستان انڈیا میچ دبئی کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔اس کے ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش کے سپرفور میچز لاہور میں ہی کرانے پر بات کی ہے۔

















