سانگھڑ میں ڈاکوئوں نے ڈاکٹر کے گھر کا صفایا کردیا

4 مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا


Nama Nigar September 18, 2012
سانگھڑ شہر کے گنجان آباد علاقے میں ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMKOT/THARPARKAR: سانگھڑ شہر کے گنجان آباد علاقے میں ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سانگھڑ شہر کی گنجان آبادی کے علاقے رانا راجپوت کالونی میں واقع ڈاکٹر تلوک چند کے گھر میں رات 4 بجے 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر خواتین کے کانوں سے سونے کی بالیاں، انگوٹھی اور چین چھین لی۔

جبکہ الماریوں سے 7 تولے سونا، 10 ہزار نقد رقم ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سانگھڑ تھانہ رابطہ کرنے پرپولیس نے واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

مقبول خبریں