ڈالر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری فہرستیں تیار

بڑی تعداد میں ڈالرز بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، لاکرز کو اسکین کرنے کی تیاری، آخری آپریشن کراچی میں ہوگا، ذرائع


Staff Reporter September 09, 2023
(فوٹو : فائل)

ڈالرز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لیے آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اورحساس اداروں کی جانب سےمتوقع گرینڈ آپریشن کے لیے کمپینیزاورافراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کیے جانے والے ڈالرزکوجدید ٹیکنالوجی کےذریعے اسکین کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے بینکوں سےلاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں، ایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرزکی بڑی تعداد بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں