مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلمان خان فراڈ کیس میں گرفتار

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ن لیگ کراچی کے صدر کو گرفتار کیا


آفتاب خان September 14, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر سلمان خان کو فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سید دانس غازی نامی شہری کی جانب سے مسلم لیگ ن کراچی کے صدر اور معروف برائیڈل بوتیک و سیلون کی مالک عائشہ وارثی کے خلاف درج مقدمے پر کارروائی کی۔

ایف آئی اے کے مطابق مدعی سید دانش غازی نے ملزم سلمان خان اور عائشہ وارثی نامی خاتون کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرایا۔ مدعی کے مطابق ملزم سلمان خان نے خود کو ڈیفنس میں لگژری اپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر ظاہر کیا جبکہ عائشہ وارثی نامی خاتون نے خود کو لگژری اپارٹمنٹ کا سی ای او ظاہر کیا۔

ملزمان نے واٹس گروپ میں ایڈ کرکے خود کو اپارٹمنٹ کی انتظامیہ ظاہر کیا جبکہ عائشہ وارثی اور سلمان خان لگژری اپارٹمنٹ کے نہ ڈائریکٹر ہیں اور نہ انتظامیہ میں شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ وارثی کا رئیل اسٹیٹ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ معروف برائیڈل بوتیک اور سیلون کی مالک ہیں، ملزمہ نے اپارٹمنٹ کی بحالی کے لیے پانچ کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا۔

ملزمان نے جعلی طور پر خود کو اپارٹمنٹ کیا انتظامیہ ظاہر کرکے عوام کا پیسہ ہڑپنے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے