پولیس چھاپے میں اسمگل 790 لیٹر ایرانی پٹرول پکڑا گیا

چاکیواڑہ پولیس نے ایرانی پٹرول ومشین نوزل برآمد کرلی،ایس ایس پی سٹی


Staff Reporter September 16, 2023
پولیس کارروائی دیکھ کر ملزم یاسین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ایرانی پٹرول برآمد کرلیا۔

چاکیواڑہ پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیرقانونی اسمگل شدہ ایرانی پٹرول برآمد کرلیا،ترجمان ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے دوران کارروائی 790 لیٹر سے زائد غیر قانونی ایرانی پٹرول اور پٹرول مشین کی نوزل برآمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد

پولیس کی کارروائی دیکھتے ہی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، فرار ہونے والے ملزم کی شناخت یاسین کے نام سے کی گئی ہے۔

فرار ہونے والا ملزم پیالا ہوٹل کے پاس عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر ایرانی پٹرول فروخت کررہا تھا، پولیس ملزم کی تلاش میں لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی ہے فرار ہونے والے ملزم اور برآمد کیا جانے والا پٹرول کا مقدمہ چاکیواڑہ پولیس نے درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں