راحت فتح کے البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کی لانچنگ تقریب کی تیاریاں

16 مئی کو ہونے والی تقریب میں معروف فنکار، گلوکار اور اہم شخصیات شریک ہونگی


Showbiz Reporter May 14, 2014
البم کے گیت تمام عمر کے لوگ پسند کرینگے، لانچنگ تقریب بھی یادگار ہو گی، راحت فوٹو: فائل

WASHINGTON: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں کے البم '' بیک ٹولو'' کی لانچنگ تقریب کے لیے کراچی کے فائیواسٹار ہوٹل میں تقریب کی تیاریاں جاری، معروف فنکار، گلوکار اور فیشن انڈسٹری کی اہم شخصیات بھی لانچنگ شو میں شریک ہونگی۔

16 مئی کو لانچ کیے جانے والے اس البم میں جہاں راحت فتح علی خاں اپنی آواز سے شرکاء کو محظوظ کرینگے، وہیں تقریب کو یادگاربنانے کے لیے خصوصی پرفارمنسز بھی شامل کی گئی ہیں۔ راحت فتح علی خاں نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے البم ''بیک ٹولو'' میں دس رومانٹک گیت شامل ہیں، اس البم میں میرے ساتھ معروف پاپ اسٹار سلمان احمد نے بھی اپنی آواز کا جادوجگایا ہے، اس لیے ہماری یہ کاوش ہر لحاظ سے مختلف اور منفرد ہے۔ انھوں نے کہا کہ البم میں شامل گیت رومانٹک ہیں لیکن ان کی دھنوںکو اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ تمام عمر کے لوگ انکو پسند کرینگے۔

راحت فتح علی خاں نے بتایا کہ لانچنگ تقریب میں فنون لطیفہ کی اہم ترین شخصیات شرکت کرینگی، اس پروگرام میں ہم جہاں پرفارم کرینگے، وہیں شرکاء کی تفریح کے لیے کچھ خاص سیگمنٹس بھی تیار کیے ہیں جو پروگرام کے روز دیکھ کر لوگ حیران رہ جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں لانچنگ شوز کو بھرپور انداز سے منعقد کیا جاتا ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ اس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر کوئی لانچنگ شو منعقد نہیں ہوا ہو گا۔

مقبول خبریں