سی ڈی اے کی ملی بھگت سے دھوکہ دہی میں ملوث چار ملزمان گرفتار

موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کرکے 83 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خورد برد کرلی۔


Numainda Express September 26, 2023
موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کرکے 83 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خورد برد کرلی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سی ڈی اے کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن و دھوکہ دہی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سی ڈی اے کے اکاؤنٹس آفیسر و کیشیئر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان نے 81 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کی۔

حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی سربراہی میں ٹیم نے کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان ممتاز خان، شہزار خان، شیس خان اور عبدالرحمان کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ سی ڈی اے حکام اکاؤنٹس آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر احسان حیدر کی ملی بھگت سے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کرکے معاوضے کے طور پر ملنے والے83 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خورد برد کرلی۔

چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا حکام کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکاروں کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے