- گمبھیر سری سانتھ لڑائی؛ ہربھجن نے سفارتی اندازا اپنالیا
- ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- کراچی: مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
- آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل
- واٹس ایپ کا جلد ہی وائس نوٹ کے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- لائبریری سے لی گئی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی
- آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت
- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک نے گردوں کی پیوندکاری کی، تفتیش میں انکشاف

(فوٹو : فائل)
لاہور: پنجاب میں گردہ پیوندکاری اسکینڈل کی تفیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک نے متعدد افراد کی سرجری کی۔
تفصیلات کے مطابق گردہ اسکینڈل کے حوالے سے گرفتار ہونے والے 8 رکنی گینگ میں شامل ملزمان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ڈاکٹر فواد گینگ میں سرغنے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی غیر موجودگی میں مکینک نوید نے مریضوں کی سرجری کی، نوید نے گردوں کی پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے حاصل کی۔
تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈاکٹر فواد کے فرنٹ مین شوکت نے 65 ممالک کے لوگوں کے گردوں کی سرجریز کروائیں۔ آٹھ رکنی گینگ میں سونیا نامی ہیلتھ ورکر اور اُس کا شوہر وحید ظفر بھی شامل ہے جو جائیداد کی خرید و فروخت اور گردے فروخت کرنے والوں کا انتظام کرتا ہے۔
تفیش میں یہ بات سامنے آئی کہ فاروق اور لیاقت نامی ملزمان نے اپنا گردہ فروخت کر کے گینگ میں رکنیت حاصل کی جبکہ لیاقت نے مزید پندرہ افراد کے گردے خریدے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر فواد سمیت دیگر گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پولیس نے غیرقانونی گردوں کی پیدوندکاری میں ملوث گروہ کا نہ صرف سراغ لگایا بلکہ 8 ارکان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔