ڈسکوز میں پرکشش مراعات پر جونیئر افسر تعینات

ظفر بھٹہ  اتوار 8 اکتوبر 2023
گریڈ 17کے افسروں کی 60روز کے لیے تعیناتی، اخراجات متعلقہ ڈسکوز دیںگی (فوٹو فائل)

گریڈ 17کے افسروں کی 60روز کے لیے تعیناتی، اخراجات متعلقہ ڈسکوز دیںگی (فوٹو فائل)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گردشی قرضوں میں ڈوبی ہوئی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) میں جونیئر افسروں کو کئی پرکشش مراعات کیساتھ تعینات کردیا ہے۔

ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ17 کے ان جونیئر افسروں کوفوری طور پر میپکو، لیسکو، فیسکو، گیپکو، پیسکو، ٹیسکو، کیسکو، سیپکو اور حیسکو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ اب پرکشش تنخواہوں ، گاڑیوں اور رہائش سمیت دیگر فوائد کے حقدار ہوں گے اور یہ سب کچھ ڈسکوز کے خرچ پر ہوگا۔ان افسروں کی تعیناتی 60 دن کے لیے اٹیچمنٹ کی بنیاد پر خصوصی ڈیوٹی کے طور پرکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس

وفاقی حکومت کے مطابق افسروں کی تنخواہیں اور TA/DA متعلقہ ڈسکوز ادا کرینگی۔ نوٹیفیکشن میں متعلقہ صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان افسروں کو ریلیو کردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔