بیشتراجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ

تانبہ155، ایلومینیم12، لیڈ16، ٹین180 اور جست کی قیمت 22 ڈالر فی ٹن بڑھ گئی


AFP May 18, 2014
تانبہ155، ایلومینیم12، لیڈ16، ٹین180 اور جست کی قیمت 22 ڈالر فی ٹن بڑھ گئی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کوہفتہ وار کاروبار کے اختتام پر لندن انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 108.09 سے بڑھ کر 109.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 100.70 سے بلند ہو کر102.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمت 155 ڈالر اضافے سے 6891 ڈالر، ایلومینیم کی 12 ڈالر بڑھ کر 1777 ڈالر، لیڈ کی 16 ڈالر بڑھ کر 2118 ڈالر، ٹین کی 180 ڈالر بڑھ کر 23 ہزار 300 ڈالر، کلئی 975 ڈالر کی کمی سے 19ہزار 125ڈالراور جست کی 22 ڈالر کے اضافے سے 2062 ڈالرفی ٹن ہوگئی جبکہ لندن بلین مارکیٹ میںسونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1294 ڈالر اور چاندی کی 19.25ڈالر سے بڑھ کر 19.33 ڈالر فی اونس ہوگئی،پلاٹینم کی قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 1464 ڈالر اور پلاڈیم کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 816 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف لندن فیوچر ایکسچینج ایل آئی ایف ایف ای میں چینی کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 492 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔