میئرکراچی مرتضیٰ وہاب یوسی 13 صدر ٹاؤن سے چیئرمین منتخب ہوگئے
مرتضیٰ وہاب نے 3976 ووٹ لے کر جماعت اسلامی کے امیدوار کو شکست دی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب یوسی 13 صدر ٹاؤن سے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے امیدوار نور السلام کو شکست کی، پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے 3976 جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نے 1566 ووٹ حاصل کیے۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا، کارکنوں نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وباب بھی جشن میں پہنچے اور پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آج ثابت ہوگیا تم کتنے بھٹو ماروگے ہرگھر سے بھٹو نکلے گا۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ''نعیم بھائی کیسا دیا'' آج کی جیت ایک ٹیلر ہے ابھی جنرل الیکشن باقی ہیں، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی جبکہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔