پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 7 نومبر 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر جبکہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر ہوں گے۔

علاوہ ازیں پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے اور  وجاہت اللہ واسطی کو جونئیر قومی ٹیم کے ٹورز کے لئے ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی سے ڈائریکٹر میڈیا الگ ہوگئیں

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد چودہ دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔