- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی باہر

(فوٹو: فائل)
لاہور: فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو چھ ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بولنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے سو فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ بائیس سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ذکا اشرف سے اہم ملاقات
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز چودہ دسمبر سے ہونا ہے جس میں پاکستان ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی آسٹریلیا کے لیے آزمایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاکپ سے باہر ہوگئے
خرم شہزاد نے آٹھ میچز میں چھتیس کھلاڑیوں کو شکار کیا ہے جس میں ایک بار پانچ وکٹ شامل ہیں۔ قائداعظم ٹرافی کے سات میچز میں آٹھ سو سنتالیس رنزبناکر ٹاپ کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو بھی آسٹریلیا کا ٹکٹ ملے گا۔
سابق کپتان سرفراز احمد بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ دوسری طرف قومی کرکٹرز کی اکثریت پاکستان میں تربیتی کیمپ لگانے کے حق میں نہیں۔ ان کا موقف ہے کہ آسٹریلیا روانگی دو دسمبر کے بجائے انتیس یا تیس نومبر کو رکھ کر وہاں کیمپ لگانا زیادہ مفید ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔