دوسری منزل سے گرنیوالے بچے کو نیچے کھڑے شخص نے کیچ کرلیا

اتنی قلیل مدت میں نہ تو ریسکیو اہلکاروں کو بلانے کا وقت تھا اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کا


Net News May 24, 2014
اتنی قلیل مدت میں نہ تو ریسکیو اہلکاروں کو بلانے کا وقت تھا اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کا۔ فوٹو : فائل

چین میں دوسری منزل کی کھڑکی سے گرنے والے بچے کو نیچے کھڑے شخص نے انتہائی پھرتی سے کیچ کرکے بچا لیا۔

جی ہاں ساؤتھ چائنا کاؤنٹی میں اس وقت لوگوں کی دوڑیں لگ گئی جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی کھڑ کی سے ایک بچہ کھیلتے کھیلتے نیچے گرنے والا تھا۔ اتنی قلیل مدت میں نہ تو ریسکیو اہلکاروں کو بلانے کا وقت تھا اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کا اس لیے نیچے کھڑے لوگوں نے خود ہی ہمت دکھائی اور نہایت پھرتی سے اسے اپنے ہاتھوں سے کیچ کرکے بچا لیا۔

مقبول خبریں