پاکستان کانان نیٹواتحادی درجہ ختم کیاجائےامریکی کانگریس میں بل

اسلام آبادکی دغابازی کی وجہ سے ہمارے کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں،رکن کانگریس ٹیڈپوئے


Online September 19, 2012
اسلام آبادکی دغابازی کی وجہ سے ہمارے کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں،رکن کانگریس ٹیڈپوئے، فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ رکن کانگریس نے پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی فوری روکنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات ختم کردیے جائیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رکن گانگریس ٹیڈ پوئے نے گانگریس میںاسلام آباد کابڑے نان نیٹواتحادی کا درجہ ختم کرنے کے حوالے سے ایک بل متعارف کرایا ہے بل متعارف کرانے کے بعد ان کا کہناتھاکہ یہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات توڑ دیے جائیں لیکن کم ازکم حد تک ہمیں فوری طور پر اسلام آباد کو ہمارے اپنے ہتھیاروں کی نمایاں مقدار میں فراہمی روکی جانی چاہیے۔

ٹیڈ پوئے جو ایوان کی خارجہ اور انسداد دہشتگردی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ انھوں نے الزام عائدکیاکہ اسلام آبادکی طرف سے دغا بازی کے باعث ہمارے کئی مردو خواتین ہلاک ہو چکے ہیں۔2004میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بڑے نان نیٹواتحادی کادرجہ دیا تھا ۔

مقبول خبریں