حکومت اور عدلیہ میں تصادم کا تاثر زائل ہوگیاوفاقی وزرا

ماضی کی لکیریںپیٹنے کافائدہ نہیں،گیلانی کے موقف سے انحراف نہیںکیا،کائرہ ،رحمن ملک۔


News Agencies/Numainda Express September 19, 2012
ماضی کی لکیریںپیٹنے کافائدہ نہیں،گیلانی کے موقف سے انحراف نہیںکیا،کائرہ ،رحمن ملک، فوٹو: سٹاک

وفاقی وزرا نے سوئس حکام کوخط لکھنے کے معاملے میں پیش رفت پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سپریم کورٹ میں تصادم کا تاثر زائل ہوگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے این آر اوعملدرآمدکیس میں وزیر اعظم کی پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ فیڈریشن کے تحفظات پر بھی غور کرے ،کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ حکومت عدلیہ تصادم ہو مگر ان کو سخت مایوسی ہوئی ،ماضی کی لکیروں کو پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں،حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے موقف سے کبھی انحراف نہیں کیا ،انتظامی سربراہ کے بار بار عدالتوں میں حاضر ہونے سے بہتری نہیں آئیگی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں سے لڑتے نہیں بلکہ عدالتوں میں مقدمات لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن کبھی مایوس نہیں ہوئے ، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے ،حکومت نے کبھی آصف زرداری کی بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ صدر مملکت سے متعلق بات کی ہے ، ہم درست سمت بڑھ رہے ہیں اور ہم عدالتوں کو مطمئن کریں گے ۔آئی این پی کے مطابق کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدالت پیشی پر میں خوش نہیں'ہم نے حالات کے مطابق فیصلہ کیا ' گیلانی کا فیصلہ بھی درست تھا' اتحادی اور ہم نظام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیرداخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ خط کے حوالے سے درمیانی راستہ نکل آیاہے جس کا کریڈٹ صدر،وزیراعظم اورعدلیہ کوجاتاہے، میڈیا پوری قوم کو مبارکباد دے اور ٹکر چلائے۔