کیمرون کی فٹبال ٹیم کا ورلڈ کپ بونس پرفیڈریشن کے ساتھ تنازع

کیمرون کی حکومت نے گذشتہ ہفتے کھلاڑیوں کو 61 ہزار یورو کی پیشکش کی تھی۔


AFP May 28, 2014
کیمرون کی حکومت نے گذشتہ ہفتے کھلاڑیوں کو 61 ہزار یورو کی پیشکش کی تھی۔ فوٹو: فائل

کیمرون کی فٹبال ٹیم کا ورلڈ کپ بونس کے حوالے سے فیڈریشن سے تنازع ہوگیا، اس نے آسٹریا میں دوستانہ میچ میں ماسوڈونیا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

کیمرون کی حکومت نے گذشتہ ہفتے کھلاڑیوں کو 61 ہزار یورو کی پیشکش کی تھی جسے پلیئرز نے مسترد کردیا،اس میں 7 ہزار یورو کا اضافہ بھی فٹبالرز کو قبول نہیں ہے، ذرائع کے مطابق کھلاڑی ایک لاکھ20 ہزار یورو فی کس کے حساب سے بونس کا تقاضہ کررہے ہیں۔