شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد کراچی میں امن کی صورتحال

گزشتہ روز شہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔


Staff Reporter December 23, 2023
گزشتہ روز شہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ فوٹو:فائل

جمعرات کو شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو پورا دن شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

عوام کی جانب سے سڑکوں پر عدالت لگا کر ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچنے کا عمل اس سے قبل بھی شہر میں کئی بار ہو چکا ہے تاہم جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کو قتل کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو نہتے عوام نے بہادری اور دلیری کے ساتھ تینوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے منطقی انجام تک پہنچایا۔

اس کے کچھ ہی دیر کے بعد سرجانی ٹاؤن میں سیمنٹ ڈپو کے مالک نے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

اس کے بعد گزشتہ روز صبح سے رات ایک بجے تک شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں