کیبل آپریٹرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق پیمرا صوبائی حکومت کو نوٹس

عدالت نے وفاقی حکومت، پیمرا، وزارت اطلاعات، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتےہوئے7 روزمیں جواب طلب کرلیا


Numainda Express May 30, 2014
عدالت نے وفاقی حکومت، پیمرا، وزارت اطلاعات، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتےہوئے7 روزمیں جواب طلب کرلیا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیبل آپریٹرز کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پیمرا، وزارت اطلاعات، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پولیس اور انتظامی افسران جیو ٹی وی نہ چلانے پرکیبل آپریٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں جس سے کیبل آپریٹرز سے وابستہ افرادکی زندگیوں اور آلات کو خطرات لاحق ہیں، عدالت دھمکیوں کا نوٹس لے اور انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔