کوشش کے باوجود وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچ سکتی پراچی ڈیسائی

اداکارہ بننے کیلیے تعلیم چھوڑی، ادیتیہ رائے، راجکمار اور نواز دین کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، پراچی ڈیسائی


APP June 03, 2014
اداکارہ بننے کیلیے تعلیم چھوڑی، ادیتیہ رائے، راجکمار اور نواز دین کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، پراچی ڈیسائی فوٹو: فائل

اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ وہ ادیتیہ رائے کپور، راجکمار اور نوازدین کے ساتھ کام کرنے کا بے حد شوق رکھتی ہے۔

پراچی نے کہا کہ 2014 ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا سال ثابت ہوا جس کے لیے اس نے فلم انڈسٹری کے قاعدوں کو توڑا لیکن ٹی وی کا پلیٹ فارم ان کے لیے ایکٹنگ سیکھنے کی درس گاہ ثابت ہوا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اس نے اداکارہ بننے کے لیے بارہویں کلاس میں کالج چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کی ایک بڑی بری عادت کام پر وقت پر نہ پہنچنا ہے۔ وہ چاہے جو بھی کوشش کرے اس سے دیر ہو ہی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے اپنی منیجر سے بھی ڈانٹ سننا پڑتی ہے ایک دوسرے سوال کے جواب مں پراچی نے کہا کہ وہ ادیتیہ رائے کپور ' راجکمار راؤ اور نوازدین کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔