نئے جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان کے لئے ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئرز کے درمیان مقابلہ

پال ڈومنی اور فاف ڈوپلیسی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔


AFP June 03, 2014
ٹیسٹ کی کپتانی کے اعزاز کیلیے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ کپتان کا فیصلہ منگل کو متوقع ہے، اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس جوہانسبرگ میں ہورہا ہے جس میں گریم اسمتھ کے جانشین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس اعزاز کیلیے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان اصل مقابلہ ہے جبکہ پال ڈومنی اور فاف ڈوپلیسی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ ڈی ویلیئرز کے لیے پلس پوائنٹ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنا ہے، وہ اسمتھ کے نائب کپتان بھی تھے۔