اسلام آباد ہائیکورٹ سیکریٹری پیمرا کی درخواست پرتمام فریقین کونوٹس جاری کردیے

پیمرا کے 3 پرائیویٹ ممبران سمیت تمام فریقوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی


INP June 07, 2014
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری پیمراکی جانب سے دائر درخواست پر پیمرا کے 3 پرائیویٹ ممبران سمیت تمام فریقوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری پیمراکی جانب سے دائر درخواست پر پیمرا کے 3 پرائیویٹ ممبران سمیت تمام فریقوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

جمعے کوعدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے سیکریٹری پیمراکی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی توہائیکورٹ کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ عدالت عالیہ کا 26جون کاحکم واضح نہیں ہے۔ کیاپیمرا کے ممبران اجلاس طلب کر سکتے ہیں؟ جس پرفاضل جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مرکزی مقدمے کی سماعت9جون کوہے اوراس درخواست کی سماعت بھی اس کے ساتھ ہی کی جائے گی۔