کسٹمزایئرفریٹ یونٹ میں بھی 2 دن سے کلیئرنس معطل

جیریز ٹرمینل پر60 فیصد کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہوتی ہے، 2 دیگر نجی ٹرمینل کو جزوی نقصان پہنچا


Ehtisham Mufti June 11, 2014
حکومت نے نقصانات کا ازالہ نہ کیا تو مارکیٹ میں دیوالیہ ہو جائینگے، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن. فوٹو؛فائل

کراچی ایئر پورٹ پردہشت گردی کے دوسرے واقعے کے بعد محکمہ کسٹمز کے ایئرفریٹ یونٹ سے متصل نجی کنسائمنٹ ٹرمینلز کو پہنچنے والے نقصانات اورآتشزدگی کی وجہ سے کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ میں بھی دو دن سے کسٹمزکلیئرنس کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

دہشت گردی کے پہلے واقعے میںنجی ٹرمینل ''جیریز''میں موجوددرآمدی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے اور یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ''جیریز'' ٹرمینل پر فضائی راستے پہنچنے والے 60 فیصد درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاتی ہے جبکہ ایئرفریٹ یونٹ سے متصل باقی ماندہ دودیگر نجی کنسائمنٹ ٹرمینل کو بھی دہشتگردی کے واقعے میں جزوی طور پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ''جیری'' ٹرمینل میں کلیئرنس کے منتظر ایک موبائل کمپنی کے تقریبا700 موبائل فون سیٹس کے بڑے کاٹن جل گئے ہیں ۔

تاہم مذکورہ کمپنی کے تمام کنسائمنٹس 100 فیصد انشورڈ تھے لیکن چائنا موبائل فونز سیٹس کے دیگر چھوٹے درآمدکنندگان کے لاکھوں موبائل فونز بھی جل گئے ہیں اور ان چھوٹے درآمدکنندگان کے جلے کنسائمنٹس کوانشورنس کوریج بھی حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے متاثرہ امپورٹرز مضطرب نظر آرہے ہیں۔

متاثرہ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے نقصانات کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ مارکیٹ میں دیوالیہ ہو جائینگے۔ افتخارشیخ نے کہاکہ ایئرپورٹ پر حملے میں اربوں کے درآمدی کنسائمنٹس جل گئے ہیں اور ان میں وہ کنسائمنٹ بھی شامل ہیں جنکی کسٹمزکلیئرنس کیلیے گڈزڈیکلریشن داخل کراکے عائد کردہ کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسز بھی ادا کردی گئی تھیں، انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ جن امپورٹرز نے ڈیوٹی و ٹیکسزکی ادائیگیاںکردی تھیں ان سے وصول ہونے والے ریونیو کی واپسی اور انہیں پہنچنے والے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔

مقبول خبریں