پاکستان میں پولیوکے مزید 2 کیس آگئے رواں برس تعداد 80 ہوگئی

تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے


Monitoring Desk June 11, 2014
تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے فوٹو: فائل

ملک میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع وزارت قومی صحت کے مطابق میران شاہ کے ڈھائی سالہ اسحاق اور آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کو پولیو سے بچائو کی ایک بھی خوراک نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تازہ کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پولیو کیسوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ ادھر لاہور اور راولپنڈی میں پولیووائرس کی تین نئی اقسام کی موجودگی کا انکشاف سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے متاثرہ اضلاع میں 23جون سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔