امریکی بیکر نے جوتوں کی شکل کے کیک بنا لیے

یہ مزیدار جوتے کھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا کیونکہ ایک جوتے کی قیمت 350 ڈالر رکھی گئی ہے


Net News June 14, 2014
یہ مزیدار جوتے کھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا کیونکہ ایک جوتے کی قیمت 350 ڈالر رکھی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

ویسے تو جوتے کھانا بہت بری بات سمجھی جاتی ہے لیکن جوتے اگر کیک سے بنے ہوں تو کون انھیں کھانا نہیں چاہے گا۔

جی ہاں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اب پیش کیے جارہے ہیں رنگ برنگے اور مزیدار کیک سے بنے ہوئے ایسے جوتے کہ جنھیں دیکھ کر منہ میں پانی آ جائے۔ یہ مزیدار جوتے کھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا کیونکہ ایک جوتے کی قیمت 350 ڈالر رکھی گئی ہے۔ انھیں بنانے والی 35 سالہ ڈے بی نامی بیکری کا دعویٰ ہے کہ یہ جوتے دیکھ کر کسی کے بھی منہ میں پانی آجائے گا اور کوئی بھی انھیں کھانے سے باز نہیں رہ سکتا۔

مقبول خبریں